بونیر،ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 9 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیرمیں ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔محکمہ ریلیف کے مطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کان میں لیں ڈ سلائیڈنگ سے تیس کے قریب افراد ملبے تلیدب گئے۔امدادی کارروائیوں میں ملبے تلے دبے 14 افراد کو نکال لیاگیا،جن میں 9 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو کے مطابق ملبے تلے دبے دیگر افراد کے لیے سرچ آپریشن کیا۔وزیراعلی کے معاون خصوصی معدنیات عارف احمد زئی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، معاون خصوصی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی تمام ترممکنہ داد رسی کی جائے گی، ذمہ داری میں غفلت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں