بلوچستان،زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر منتقل کرنے کی منظوری

اسلام آباد: بلوچستان کے کسانوں اور کاشتکاروں کی سہولت کے لئے وزیرِاعظم عمران خان کا اہم فیصلہ ،ہ بلوچستان میں واقع ٹیوب ویلوں کی سولرئزایشن کی منظوری دیدی گئی، فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں لیا گیا، اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی موجود متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ٹیوب ویلوں کی سولرئزایشن سے جہاں کسانوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی وہاں بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے پاور ڈویژن اور صوبائی حکومت کو سولرئزایشن منصوبے پر عمل درآمدکے حوالے سے جامع پلان اور حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے سولرئزایشن منصوبے کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی روڈمیپ جلد از جلد مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سماجی و معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ٹیوب ویلوں کی مد میں اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کے باوجود بھی جہاں کسان مشکلات کا شکار ہیں وہاں گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات کا خمیازہ بلوچستان اور پورے ملک کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے لہذا ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جائے سبسڈی کا موثر اور مناسب استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں