وفاقی وزیر حماد اظہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرلیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے پیغام میں تمام افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
Load/Hide Comments


