لاپتہ افراد کی بازیابی میں تیزی،اب ان کے پاس جگہ نہیں، سردار اختر مینگل

کراچی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ جب وہ ان سے مطالبہ کر رہے تھے اس وقت ان کی سیاسی ضرورت تھی کہ وہ ایک، ایک دو، دو کر کے لوگ چھوڑ رہے تھے۔ جب سے انھوں نے ان کا ساتھ چھوڑا ہے تو اچانک بڑی تعداد میں لوگوں کو چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔ان کا اندازہ ہے کہ ان کے پاس اب زیادہ جگہ نہیں ہے، اس لیے لوگوں کو چھوڑ رہے ہیں۔ہماری فہرست کے مطابق ساڑھے چار سو کے قریب لوگ چھوڑ دیے گئے تھے جبکہ پندرہ سو کے قریب مزید اٹھائے گئے تھے۔ یہ سلسلہ جاری ہے، جتنے چھوڑتے ہیں اس سے زیادہ تعداد میں اٹھاتے ہیں۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سردار اختر مینگل اس سے قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ تحریک انصاف حکومت کو جب پارلیمان میں اتحادیوں کی ضرورت پڑتی تھی اس وقت ان کی فہرست میں سے لوگ چھوڑے جاتے تھے۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات میں حکمرانوں کے نمبرز ان کے ساتھ ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں ان کا یہ سر درد نہیں ہے کون رہا ہوتا ہے کون نہیں۔ کیونکہ ان کے نہ تو منشور کا یہ حصہ ہے نہ انھوں نے کبھی اس طرز کی سیاست کی ہے۔اب ان کا یہ خیال ہے کہ ان کی ان اداں سے ہم خوش ہو جائیں گے اور ان کی مرضی کے فیصلے کریں گے۔ یہ نہیں ہو سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں