صوبائی حکومت میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے،عبد الخالق ہزارہ
کوئٹہ:صوبائی مشیر کھیل ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے صوبہ کے کھلا ڑیوں کو کھیلوں کی فراہمی کے لئے تمام دستیا ب وسائل کو برو ئے کار لایا جا رہا ہے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے کسی کھیلاڑی کو بھی مایو س نہیں کریں گیانہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے عین کے مطابق عوام دوست پا لیسیاں مرتب کی جارہی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ہمارے نوجوان کھیلاڑی ان ثمرات سے بہرہ مند ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے منعقدہ ایک اہم اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی، ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ، ڈائریکٹر یوتھ افیرز حاجی اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کھیل آصف لانگو اور میر ناظر حسین نے شرکت کیا اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت بجٹ میں عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اور کھیل اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیانہوں نے کہا کہ محکمے نے تاریخی اسکیمات منظور کرائے ہیں جن میں ہر ڈسٹرکٹ میں بین الاقوامی سطح کے سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر نمایاں ہے انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس اور دیگرسہولیات کی فراہمی سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہونے کے علاوہ پر امن معاشرے کی تشکیل میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل کی کارکردگی شروع دن سے بہترین رہی ہیمحکمے کو مزید فعال اور مضبوط کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمے کے افسران اور اسٹاف کی کارکردگی اعلی رہی ہے اور ہر کوئی انتہائی محنت و لگن کیساتھ محکمے کی ترقی،خوشحالی کیلئے کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی دہائیوں سے محکمہ کھیل گم نام رہا ہے لیکن ہم نے اپنی محنت سے اسے دوبارہ بحال اور فعال بنایا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مثبت اور تعمیری مواقع فراہم کریں تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو منوا سکے جتنی کھیلوں کے سہولیات زیادہ ہونگے اتنا ہی معاشرہ صحتمند و تندرست ہوگا اور معاشرے سے منفی رجحانات انتہا پسندی اور شدت پسندی کا خاتمہ ہوگا صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ پورے صوبے میں تمام قسم کے کھیلوں کی سرگرمیاں اور مقابلے اور ایونٹس بڑی تعداد میں ہو رہے ہیں جو محکمے کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


