سرکاری جماعتوں میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں، جنرل قادر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سینئر سیاستدان جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ نے سوشل میڈیا پر آنے والی اپنے سے منسوب خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا ہے ان کی طرف سے کسی نے جعلی بیان جاری کیا جو کردار کشی کے مترادف ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کچھ عرصہ قبل پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوئے تھے اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اب حکومت کی حمایت کر رہے ہیں بلکہ ان کے خیالات وہی ہیں جو پی ڈی ایم میں شمولیت کے وقت تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا باپ سمیت کسی حکومتی پارٹی کی حمایت کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ ان کے خیال میں تحریک انصاف کی حکومت مکمل ناکامی سے دوچار ہے اور اس نے عوام کی بھلائی کے لئے کوئی موثر اقدام نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں