تفتان، دہاڑی دار افراد کی روزانہ کی بنیا د پر سکریننگ کا فیصلہ

کوئٹہ:مقامی حکام نے تفتان کے علاقے کو انفیکشن سے پاک اور روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے تمام مقامی افراد کی کورونا کی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان افراد کو تافتان کی سرحد سے ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی میں انتظامیہ کی مدد کر سکیں۔یہ فیصلہ پیر کو تفتان میں ٹان کمیٹی ریسٹ ہاس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، کوروائرس کی روک تھام سے متعلق بلوچستان حکومت کے فوکل پرسن میر عمیر محمد حسنی کی زیرصدارت اجلاس میں منعقد ہوا جس میں مواصلات و تعمیرات کے سیکریٹری نور الامین مینگل، رخشان ڈویژن کے کمشنر ایاز مندوخیل، چاغی کے ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جاوید ڈومکی، تفتان کھے اسسٹنٹ کمشنر محمد وارث، فرنٹیئر کور تفتان رائفلز کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقار احمد اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں تفتان بارڈر اور کورونا وائرس کے پھیلا سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، اس میں قرنطینہ مراکز، صحت کی دیکھ بھال، تحفظ اور صفائی ستھرائی سے متعلق امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں تفتان اور گردونواح میں کووڈ۔19 کی مقامی ترسیل کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمیر محمد حسنی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تفتان شہر کے تمام رہائشی علاقوں میں اسپرے کرنے کے انتظامات کریں تاکہ ان کو جراثیم سے پاک کیا جاسکے اور ان تمام لوگوں کی اسکریننگ کی جا جا سکے جو سرحدی شہر میں قرنطینہ مراکز اور باہر کام کر رہے تھے۔نورالامین مینگل، آغا شیر زمان اور لیفٹیننٹ کرنل احمد نے اجلاس کو ایران سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کے قرنطینہ مراکز میں داخل ہونے کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور ان کی آئسولیشن کی مدت کی تکمیل کے بعد ان کی علاقوں میں آمدورفت کے بارے میں بتایا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تفتان میں قید 30 افراد کو جلد ہی ایک پرواز کے ذریعے گلگت بلتستان بھیجا جائے گا۔ادھر مقامی قبائلی افراد نے عمیر محمد حسنی سے ملاقات کی اور انہیں تفتان بارڈر کی بندش کی وجہ سے ان کی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔عمیر حسنی نے قبائلیوں کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی، انہوں نے قرنطینہ مراکز کے انتظامات کرنے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کرنے پر مقامی لوگوں کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں