بہترین میڈیا وہی ہے جو کوتاہیوں کی نشاندہی کرے،جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ متوازن صحافت کے ذریعے حکومتوں کو اپنی کوتاہیوں کا پتہ چلتا ہے عوام کے نمائندگی ہم کرتے ہیں لیکن عوام کی ترجمانی میڈیا کرتق ہے بہترین میڈیا وہی ہے جو کوتاہیوں کی نشاندہی کرے اور مثبت کاموں کا پرچار کرے۔ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کا 92نیوز ایچ ڈی پلس کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ92نیوز نے جس طرح انتہائی کم عرصے میں جو مقام حاصل کیا وہ قابل دید ہے،92نیوز نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی اہم سنگ میل عبور کئے ہیں جس پر 92نیوز ایچ ڈی پلس کی پوری ٹیم اور انکے مالکان مبارکباد کے مستحق ہیں،میڈیا کامتوازن کردار کسی بھی معاشرے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ میڈیا کے متوازن کردار سے جہاں حکومت کو اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کے بارے میں پتہ چلتا ہے وہیں اچھے اور مثبت کاموں کو بھی دنیا کے سامنے لانے کا موقع ملتا ہے وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھاکہ 92نیوز نے جوکردار بلوچستان کے حوالے سے ادا کیا وہ انتہائی اہم رہا ہے کیونکہ میں خود اس بات کا قائل ہوں کہ میڈیا کے ذریعے حکومتی کارکردگی کو جانچنے اور اسے مزید بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ عوام کے اصل نمائندے تو ہم ہیں لیکن میڈیا عوام کی ترجمان بن کر انکے مسائل اور ان کی تجاویز کو ہم تک پہنچاتے ہیں اورپھر یہ ہماری ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہم عوام کے مسائل اور تجاویز کو مثبت طریقے سے حل کرنے اور اسے بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں