شیرانی، ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق

شیرانی:ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ سنگر کے مقام پر تیز رفتاری گاڑی پل سے ٹکر ا جا نے کے با عث چار افراد جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی ٹو ڈی گاڑی شیرانی کے علاقے سنگر کے مقام پر پل سے ٹکرانے کے باعث دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہاتھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد کا تعلق پشین کوئٹہ اور آزاد کشمیر سے بتایا جاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں