سینیٹ انتخابات میں بی اے پی کے امیدوار کے انٹرویو کرنے کے لئے تین کمیٹیاں قائم

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سینیٹ انتخابات میں امیدوار کے انٹرویو کرنے کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو 8اور 9فروری کو امیدواروں انٹرویو لیں گے جبکہ اتحادی جماعتوں سے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلات لینے کے لئے بھی 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی وزیر اعلیٰ نے بی اے پی کے ارکان اسمبلی کو سینیٹ امیدوارں کے حتمی اعلان تک سینیٹ امیدواروں کی تجویز و تائید کے عمل سے روک دیا،بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے 2فروری کو اعلامیہ نمبر BAP/SEC2021/026کے تحت تین کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں پہلی کمیٹی میں صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی،سینیٹر انوار الحق کاکڑ، صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند،دوسری کمیٹی میں رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان، صوبائی وزراء میر عارف جان محمد حسنی، نور محمد دمڑ، رکن صوبائی اسمبلی سردار مسعود لونی جبکہ تیسری کمیٹی میں رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو، سینیٹر ثناء جمالی، رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران شامل ہیں تینوں کمیٹیاں 8اور 9فروری کو سینیٹ کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے انٹرویو کریں گے نوٹیفکیشن میں کمیٹیوں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو تین حصوں میں تقسیم کر کے انٹرویو میں ان سے پوچھیں کہ وہ کس وجہ سے سینیٹر بننا چاہتے ہیں، انکے پاس سینیٹ کے لئے کیا پلان ہے اور وہ سینیٹ میں کیا کردار ادا کریں گے اور وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر بن کر پارٹی کی کیسے نمائندگی کریں گے،کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر امیدوار کا انٹرویو کرنے کے بعد ان سے متعلق تاثرات پارٹی صدر کو ارسال کریں گے جبکہ پارٹی کے صدر اس کے بعد ایک کور کمیٹی بنائیں گے جو کمیٹی کے سفارش کردہ امیدواروں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی امیدواروں کا فیصلہ کریگی جبکہ پارٹی صدر تمام تر عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کریں گے اعلامیے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب تک حتمی فہرست کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا جاتا وہ اس وقت تک کسی بھی سینیٹ کے امیدوار کے تجویز و تائید کندہ نہیں بنیں۔ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خا ن نے پارٹی کے آرگنائزر میر جان محمد جمالی، جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد کاکڑ، صوبائی وزراء سردار عبدالرحمن کھیتران، مٹھاخان کاکڑ،ارکان صوبائی اسمبلی دنیش کمار،
بشریٰ رند پر مشتمل ایک اور کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جسے یہ ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ مارچ 2021میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے ملاقات کرکے سینیٹ انتخابات کے معاملات پر تفصیلات لے

اپنا تبصرہ بھیجیں