گاوں کے حجرے کی سیاسی بات کا بتنگڑ بنادیا گیا، پرویز خٹک
اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ گاؤں کے حجرے کی سیاسی بات کا بتنگڑ بنادیا گیا۔اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے عمران خان حکومت سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے گاؤں کے حجرے میں سیاسی بات کی تھی لیکن اسے بتنگڑ بنادیا گیا، اس پر عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ان سے بچا کریں یہ ایک بات پکڑ لیتے ہیں۔
Load/Hide Comments


