لاہور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے شہر کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
میڈیا کے مطابق محکمہ صحت نے بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز 3 اور 5 کی گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جب کہ فیصل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں کے علاقوں میں بھی گلیاں سیل کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں