ریاست اور اداروں کی پالیسی یہ ہے کہ غریب والدین کے بچے ڈاکٹر نہ بنیں‘ 265طلباء کو بحال کیا جائے، عثمان کاکڑ

اسلام آباد:اسلام آباد پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر طلبا نے احتجاج کیا اورپی ایم سی کے خلاف نعرے بازی کی۔طلبا نے کہا کہ بلوچستان اور فاٹا کے طلبا کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے،ان علاقوں کو میڈیکل کی کم سیٹیں دی گئی ہیں۔سنیٹر عثمان کاکڑ نے احتجاجی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم سی کے باہر احتجاج ہورہا ہے، 265طلبا کو بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اور اس کے اداروں کی پالیسی یہ ہے کہ غریب والدین کے بچے ڈاکٹر نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایم سی کی ناروا پالیسی ہے،فاٹا کے ساتھ سالوں سے نا انصافی کی جارہی ہے، فاٹا میں مسلسل دہشتگردوں کے مسلط کیا جارہا ہے۔فاٹا کے عوام کو 150 میڈیکل کہ سیٹس بھی نہیں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں گزشتہ 19 سال میں 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،فاٹا کے طلبا کو اسکالر شپ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ میڈیکل کی سیٹیں ختم کرنا چاہتے ہیں جو ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں