پنجاب کی جانب تربت میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈز پہنچ چکے،ظہوربلیدی نے کام روکنے کی تردید کردی

کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے تربت میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہسپتال کی تعمیر روک دی ہے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تربت ہسپتال کیلئے 75 کروڑ کا گرانٹ دیا ہے جو ان کے بجٹ میں شامل ہے۔ فنڈز حکومت بلوچستان کے اکاونٹ میں پہنچ چکے ہیں اور حکومت بلوچستان نے ہسپتال کیلئے بھی ایک ارب ساٹھ کروڑ منظور کیے ہیں جو کہ ٹنڈر بھی ہو چکا ہے۔خیال رہے سماء نیوز، انتخاب نیوز سمیت مختلف میڈیا سائٹس پر ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ پنجاب نے تربت میں ہسپتال کی تعمیر روک کر پیسے پنجاب کے دیگر منصوبوں کے لیے مختص کئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں