سری لنکا کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کی اجازت

کولمبو(انتخاب نیوز) سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو دفنانے کی اجازت دیدی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے شدید عوامی احتجاج کے بعد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دیدی ہے، اس بات کی یقین دہانی سری لنکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں مسلم ارکان کی جانب سے لاشوں کی تدفین سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں