بھارت کا افغانستان میں 20 کروڑ 36 لاکھ ڈالر سے ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ

کابل :بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈیم بنانے کا با ضابطہ اعلان کی کر دیا جس پر 20 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی لاگت آئے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے کے مطابق شہتوت نامی ڈیم کی تعمیر سے کابل کے 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صاف پانی پینے کی سہولت میسر ہو سکے گی، اور ملک بھر میں آبپاشی کے نظام میں بہتری آئے گی۔ماہرین کے خیال میں یہ نیا منصوبہ انڈیا کے افغانستان میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے رابطے کے دوران ڈیم کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں