پشاور میں خواجہ سرا کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا

پشاور (انتخاب نیوز)پشاور میں خواجہ سرا پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے گئے، سفاک ملزمان نے نینا کو نائٹ پارٹی سے واپسی پر اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔فقیر آباد چابیانو کلے میں ملزمان نے خواجہ سرا پر تشدد کرکے اسے گنجا کردیا۔ ملزمان نے خواجہ سرا کو رات گئے بلاکر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔خواجہ سرا نینا گزشتہ روز اپنی دوستوں کے ہمراہ پارٹی کے لئے گئی تھی جہاں سے واپسی پر اسے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے تھانہ فقیر آباد میں واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں