افواج پاکستان ملک کے تحفظ کی ضامن ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ (خ ن) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ ر ند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان اور پاکستان کے عوام کروز میزائل بابر کی کامیاب تجربہ پر مبارکباد کے مستحق ہیں افواج پاکستان ملک کے تحفظ کی ضامن ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مضبوط فوج سے نوازا ہے اور ہم سب کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکریہ ادا کرنا چاہیے ملک خداداد پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں کسی سے بھی ڈکھی چھپی نہیں ہے ہمارے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں جو کہ قابل تحسین عمل ہیں ہم اپنے گھروں میں اگر چین سے رہتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری فوج مستعد اور جاگ رہی ہے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے میں صف اول میں رہ کر وطن کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ پاکستان کی انہی کاوشوں کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کا ایک نام ہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو بری نظر سے دیکھنے کی اہمت نہیں کر سکتی ہے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر ملک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس کا سرا افواج پاکستان کے سر ہے اور ہم سب کو اپنی فوج پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں