سینیٹ الیکشن، بلوچستان سے 168امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

کوئٹہ : بلو چستان سے سینیٹ کے 7جنرل،2ٹیکنو کریٹس اور خواتین و اقلیت کی ایک ایک نشست کے لئے 168امیدواروں نے صو با ئی الیکشن کمیشن کے کوئٹہ دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خا لی ہو نے والی12نشستوں پرانتخا بات میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد کو صو با ئی الیکشن کمیشن کی جا نب سے نا مزدگی فا رمز کی اجرا ء اور جمع کرا نے کا سلسلہ جا ری ہے جمعہ کے روز تک کل 168افراد جن کا مختلف سیاسی و مذہبی جما عتوں سے تعلق تھا سمیت دیگر کو نا مزدگی فا رمز کا اجرا ء کر دیا گیا ہے بلکہ آج ہفتہ کو بھی الیکشن کمیشن کے دفتر سے کاغذات نامزدگی کے حصول اوراسے جمع کرا نے کا آخری دن ہے ان کے مطا بقبلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج 13فروری تک جا ری رہے گا امیدواران الیکشن کمشنر کوئٹہ آفس میں اپنے فا رمز جمع کراسکتے ہیں 14 فروری کو نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ یا د رہے بلو چستان میں سینیٹ کی 12نشستوں کے لیے انتخاب ہو گا جن میں 7جنرل،2 ٹیکنوکریٹس جبکہ خواتین اور اقلیت کی ایک ایک سیٹ کے لیے نئے سنٹرز کا انتخاب ہو گا۔اس وقت بلوچستان اسمبلی میں شامل 6جماعتی اتحاد کے ارکان کی تعداد زیا دہ ہیں تا ہم دوسری جا نب پی ڈی ایم میں شامل جما عتیں بھی اپنے امیدواران کی کا میا بی کیلئے پر امید ہیں۔ادھر جمعہ کے روز کو ئٹہ میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پا رٹی ٹکٹس کے حصول کیلئے سر گر میاں عروج پر رہی بلکہ اس سلسلے میں مختلف افواہیں بھی زیر گردش رہی۔ بتا یا جا رہا ہے کہ جمعیت علما ء اسلام نے بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے لئے جنرل نشستوں پر مولانا عبدالغفور حیدری،خلیل احمد بلیدی،ٹیکنوکریٹ کیلئے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ،خواتین کی نشست پر آسیہ ناصر اور اقلیتی نشست پر ہمن داس کو ٹکٹس جاری کردئیے ہیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ساجد ترین ایڈووکیٹ،ملک عبدالولی کاکڑ،لشکری رئیسانی،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو ٹکسٹس کا اجرا ء کر دیا ہے،ادھر بلو چستان عوامی پا رٹی کی جا نب سے میر سرفراز احمد بگٹی،ستارہ ایاز،اشوک کمار،حسین السلام،شاہ زمان کاکڑیر بہروز کو سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں ٹکسٹس کے اجراء کی افواہیں زیر گر دش رہی۔ وہی عوامی نیشنل پارٹی نے ڈاکٹر عنایت اللہ خان اور حاجی نظام الدین کاکڑ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جا نب سے عبدالقادر کو سینیٹ کے ٹکٹ کی خبریں زبا ن زد عام رہی تا ہم تما م جما عتوں کے نا مزد امیدواران کے نا موں کا اس وقت پتہ چلے گا جب امیدواران کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جا ئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں