ایران،افغان سرحد کے قریب درجنوں آئل ٹینکر زکو آگ لگ گئی،60افرادزخمی

کابل:افغانستان اور ایران کے درمیان سرحد کے قریب درجنوں آئل اور گیس ٹینکروں کو آگ لگ گئی۔ اس دوران افغان صوبے ہرات کے سرحدی علاقے اسلام قلعہ میں واقع ایک کسٹمز چیک پوسٹ پر دو سو سے زائد ٹینکر دھماکے سے پھٹ گئے۔ اس واقعے میں کم از کم ساٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان اور ایران کے درمیان سرحد کے قریب درجنوں آئل اور گیس ٹینکروں کو آگ لگ گئی۔ اس دوران افغان صوبے ہرات کے سرحدی علاقے اسلام قلعہ میں واقع ایک کسٹمز چیک پوسٹ پر دو سو سے زائد ٹینکر دھماکے سے پھٹ گئے۔ اس واقعے میں کم از کم ساٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا کہ آتش زدگی کے دوران دھماکوں ے سے پھٹ جانے والے ان ٹینکروں میں لاکھوں ڈالر مالیت کا تیل اور گیس لدے ہوئے تھے۔ دھماکوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقے میں درجہ حرارت بہت زیادہ ہو جانے کے باعث فائر بریگیڈ اور امدادی کارکنوں کو موقع پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں