مولانا فضل الرحمان کی عمران خان سے ملاقات کی خبروں کی تردید
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) مولانا فضل الرحمان نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں مولانافضل الرحمان نے کہا کہ بانی سے ملاقات کانہ پیغام ہے نہ ایسی کوئی بات اب تک زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملاقات کا کوئی پیغام آیا تو سوچ سمجھ کر اور فائدہ نقصان دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ ملاقات کرنی بھی ہے یا نہیں۔
Load/Hide Comments