بی این پی کے رہنماوں و کارکنوں کو 12 مارچ بلوچستان بھر کے پولیس و لیویز تھانوں میں گرفتاریاں اور دھرنا دینے کی ہدایت

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ، میر گورگین مینگل سمیت1800سے زائد لوگوں کے خلاف درج بوگس مقدمات قابل مذمت اور سردار اختر جان مینگل وڈھ تھانے ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری ، میر غلام رسول مینگل جو کہ نیو سریاب تھانے میں مقدمہ میں پابند سلاسل ہیں ان سے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے میر عثمان پرکانی کی قیادت میں ملاقات کی اور وفد نے مقدمات کی مذمت کی مرکزی اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں پارٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ملک محی الدین لہڑی منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی ملک ولی کاکڑ ثنا اللہ بلوچ بی ایس او کے سیکرٹری جنرل صمند بلوچ چیئرمین واحد بلوچ چیئرمین جاوید بلوچ شکور بلوچ طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی میر محمد اکرم بنگلزئی پرنس رزاق بلوچ کبیر بلوچ حاجی محمد ابراہیم پرکانی حاجی میر وحید جان لہڑی مرکزی سوشل میڈیا کے ممبر اسد سفیر شاہوانی ضلعی سوشل میڈیا کے ممبر رضا جان شاہی زئی چیئرمین اقبال بلوچ میر شاہ جان لہڑی میر کاول خان مری فیض اللہ بلوچ جان محمد مینگل، میر حیات خان مینگل، چیف مقصود بلوچ میر بہاول خان مینگل میر حاصل خان بنگلزئی ملک شہرباز شاہوانی ، اعصام بلوچ ، ماسٹر الہی بخش سجاد قمبرانی اور پارٹی کے دیگر ساتھیوں نے اس اجلاس میں بھرپور شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان بھر میں پارٹی قیادت پہلے مرحلے میں کارکنوں کے ہمراہ گرفتاریاں دے چکے ہیں بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کے کو مشرف دور میں پابند سلاسل کیا گیا اور انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی مگر پارٹی قائد کے حوصلے پست نہ ہو سکے پارٹی کے سیکرٹری جنرل شہید حبیب جالب سمیت 96سے زائد رہنماں کارکنوں کو شہید کیا گیا لیکن پارٹی کو زیر نہ کیا جا سکتا اب بھی جعلی حکمرانوں پر ایماپر جو کچھ کیا جا رہا ہے انہیں بھی منہ کی کھانی پڑے گی بی این پی قومی جمہوری سیاسی قومی جماعت ہے عوامی نمائندگی پارٹی کو حاصل ہے حالیہ جھوٹے مقدمات کے خلاف بلوچستان کے عوام نے جو رد عمل دیا ہمدردی کا اظہار کیا اور ساتھ دیا اس کو یاد رکھا جائے گا ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کے روز 2بجے بلوچستان بھر میں پارٹی کے مرکزی عہدیداران ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ، ضلعی عہدیداران و سینئر اراکین باقاعدہ طور پر احتجاجا گرفتاریاں اور دھرنا دیں گے جبکہ کوئٹہ میں سریاب تھانے کے سامنے بدھ کے روز دھرنا اور گرفتاریاں دی جائیں گی پارٹی کے تمام ضلعی صدور ، جنرل سیکرٹری ، آرگنائزر ، ڈپٹی آرگنائزر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بروز بدھ 12 مارچ دن دو بجے پولیس ، لیویز تھانوں کے سامنے جا کر گرفتاریاں اور دھرنا دیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں