تربت سے تعلق رکھنے والی بانل بلوچ نے جامعہ بلوچستان سے بلوچی ادب میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی

کوئٹہ(پ ر )بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے بلوچستان اسٹڈی سینٹر سے تعلق رکھنے والی اسکالر بانل بلوچ نے بلوچی زبان و ادب میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ ان کا تعلق تربت سے ہے اور ان کی تحقیق نے بلوچی لوک شاعری کو پاکستان کی دیگر زبانوں کی لوک روایت سے جوڑ کر نیا تنقیدی زاویہ فراہم کیا۔ان کے تحقیقی موضوع "بلوچی لوک شاعری اور منتخب پاکستانی زبانوں کی لوک شاعری کا فنی و موضوعاتی موازنہ” کو علمی حلقوں میں سراہا گیا، جب کہ دفاعی و زبانی امتحان میں پروفیسر ڈاکٹر غلام فاروق، ڈاکٹر ناجیہ اسرار زیدی، ڈاکٹر عبدالشکور زاہد اور ڈاکٹر ثریا بانو شامل تھے۔بانل بلوچ کی تعلیمی کامیابی کے ساتھ ساتھ بلوچی ادب کے فروغ میں ان کی ادبی و فکری خدمات کو بھی قابلِ قدر قرار دیا گیا، اور ماہرین نے انہیں بلوچی زبان کی نئی نسل کی نمائندہ اسکالر قرار دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں