بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفاف نظام ہماری اولین ترجیح ہے، سینیٹر روبینہ خالد

ویب ڈیسک : چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں شفافیت، دیانت داری اور احتساب ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفاف نظام ہماری اولین ترجیح ہے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کے وسائل میں خیانت ناقابلِ معافی جرم ہے کرپشن کے خلاف جنگ میں ہر شہری کا کردار اہم ہے دیانت دار نظام ہی غریب عوام کو حقیقی سہولت فراہم کر سکتا ہے نوجوان نسل کو بدعنوانی کے خلاف آگے بڑھنا ہوگا صاف ستھرا نظام ہی اعتماد اور ترقی کی ضمانت ہے بی آئی ایس پی امدادشفاف ترسیل نظام کے ذریعے مستحقین تک براہِ راست پہنچائی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں