عالمی منڈی میں کمی کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد حکومت کی جانب سے 16 دسمبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بار پیٹرول سستا ہونے کا امکان کم جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت 16 دسمبر سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان پیدا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے