حلب میں شامی حکومت اور کرد جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپوں میں 12 افراد جاں بحق، ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شمالی شہر حلب میں شامی حکومت اور کرد جنگجوﺅں کے درمیان دو روزہ شدید جھڑپوں میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ہزاروں شہری بھی کرد اکثریتی علاقوں شیخ مقصود اور اشرفیہ سے نقل مکانی کرگئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ان علاقوں میں مسلح گروہوں کے حملوں کے جواب میں کی گئی اور اس کا مقصد صرف سیکورٹی قائم رکھنا ہے۔ کرد قیادت والے شامی ڈیموکریٹک فورسز کے اتحاد نے جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس کی حلب میں کوئی فوجی موجودگی نہیں ہے اس کارروائی کو شہریوں کو زبردستی بے دخل کرنے کی مجرمانہ کوشش قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں