ایران کے مختلف شہروں میں پر تشدد احتجاج، مظاہرین نے گورنر آفس سمیت متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش کردیں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں انٹرنیٹ کی بندش اور سخت حکومتی پابندیوں کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ 13ویں روز میں داخل ہوگیا۔ مظاہرین نے گرگان شہر میں متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ لگا کر نذر آتش کر دیا۔ یزد میں پولیس گاڑیاں اور شازند میں گورنر آفس کی عمارت نذرِ آتش کردیا۔ ایران سے آنے والی وڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختلف شہروں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سرکاری اہلکار فائرنگ کر رہے ہیں جبکہ مظاہرین رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف نعرے لگاتے اور ایران کا سرکاری پرچم مختلف مقامات سے ا±ارتے نظر آئے۔ بی بی سی فارسی کی جانب سے تصدیق شدہ فوٹیج میں ایرانی دارالحکومت تہران میں عمارتوں کو لگی آگ دیکھی جا سکتی ہے۔ حکومت مخالف مظاہرے ملک بھر میں پھیل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں