امریکا عالمی نظام تباہ کر رہا ہے، حالیہ پالیسی نے بین الاقوامی اقدار اور جمہوریت کو شدید خطرے میں ڈال دیا، جرمن صدر

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا عالمی نظام تباہ کر رہا ہے، امریکی خارجہ پالیسی دنیا کے قائم شدہ عالمی نظام کو تباہ کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کو لٹیروں کے ٹھکانے میں تبدیل ہونے سے بچانا چاہیے، روس کا کرائمیا الحاق اور یوکرین پر حملے کے بعد اب امریکا کی حالیہ پالیسی نے بین الاقوامی اقدار اور جمہوریت کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ جرمن صدر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی قوانین اور اتحاد کو مضبوط نہ رکھا گیا تو مضبوط طاقتیں چھوٹے ممالک کو اپنی مرضی کے تابع کرلیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں