کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں، مظاہرین کا پتھراﺅ، اہلکاروں کی شیلنگ، متعدد افراد گرفتار
کراچی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کا کراچی میں جلسہ، سندھ پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں۔ نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، پولیس نے جمع ہونے والے کارکنوں کو منتشر کرنا شروع کردیا۔ نمائش چورنگی پر پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ نمائش کے قریب باغ جناح میں مظاہرین کا پولیس موبائل پر پتھراﺅ، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔ پولیس کے مطابق30 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ ایک پولیس اہلکار مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


