کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ نو برسوں سے مسلسل دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے کھلاڑیوں میں شامل

کراچی (ویب ڈیسک) پرتگالی سپر اسٹار رونالڈو نے سال 2025 میں اندازاً 260 ملین ڈالر (194 ملین پاﺅنڈ) کمائے، جو ان کے دیرینہ حریف لیونل میسی کی آمدن سے تقریباً دو گنا ہے، رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی آمدن کا بڑا حصہ سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر کے ساتھ کیے گئے 200 ملین ڈالر کے معاہدے سے حاصل ہوا، جبکہ باقی رقم اشتہارات، برانڈ اینڈورسمنٹس اور میدان سے باہر مختلف کاروباری سرگرمیوں سے آئی، کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ نو برسوں سے مسلسل دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور وہ ہر سال کم از کم 100 ملین ڈالر کماتے رہے ہیں، سال 2025 ان کے لیے مسلسل تیسرا سال ہے جب ان کی سالانہ آمدن 200 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں