ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے۔ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کےخلاف متنازع ٹویٹ کیس پر سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیاجس میں کہا گیا کہ پولیس، این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوپائی، ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہیں، گرفتاری نہیں دے رہے۔ وکیل صفائی نے عدالت سے ملزمان کی ضمانت خارج کرنےکافیصلہ واپس لینے کی استدعا کی،وکیل صفائی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت خارج کا فیصلہ چیلنج ہوچکا ہے۔ حکمنامہ میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ ضمانت خارج کا فیصلہ واپس نہیں لے سکتی، پولیس، این سی سی آئی اے نے وارنٹس کی تعمیل کیلئے مزید وقت مانگاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے