شدید برفباری کی پیشگوئی، زیارت میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ہدایات اور موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلع زیارت کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں پکنک منانے، سیر و تفریحی مقامات کا رخ کرنے، ہجوم یا بھیڑ جمع کرنے، خراب موسم میں زیارت کی جانب غیر ضروری سفر پر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ جاری ہدایات پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے