کوئٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق، 2افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں بارش اور برف باری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرایک شخص جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پیر کوکوئٹہ کے علاقے کلی شاہوزئی محمد ٹاﺅن میں بارش اوربرف باری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرایک شخص جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ٹیموں نے نعش اورزخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے