خراب موسم کے باعث شہری غیر ضروری سفر اور ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر گوادر

گوادر (یو این اے) ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے ضلع میں جاری بارشوں اور محکمہ موسمیات و پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹس کے پیشِ نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بالخصوص ماہی گیروں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ خراب موسم کے باعث سمندر میں مچھلی کے شکار کے لیے نہ جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے اور شہریوں کی حفاظت و مدد کے لیے 24 گھنٹے اسٹینڈ بائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے