قلعہ عبداللہ میں قیدی وین پر فائرنگ سے فقیر شمکزئی جاں بحق، اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس ذرائع

قلعہ عبداللہ ژڑہ بند کے قریب پولیس کی قیدی وین پر فائرنگ سے فقیر شمکزئی جاں بحق ہوگیا، فقیر شمکزئی جو قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا کو ضلع پشین سے چمن منتقل کیا جا رہا تھا، دوران منتقلی ژڑہ بند کے قریب چار مختلف گاڑیوں نے قیدی وین کا تعاقب کرتے ہوئے اسے روک لیا، ان گاڑیوں میں تقریباً 15 سے 20 نامعلوم مسلح افراد سوار تھے، جو مختلف قسم کے بھاری اسلحے سے لیس تھے، جن میں راکٹ لانچر اور کلاشنکوف شامل تھے، مزید برآں تقریباً 10 مسلح افراد نے قریبی پہاڑوں پر پوزیشن سنبھال رکھی تھی، حملہ آوروں نے پہلے قیدی وین کے ٹائر پر فائرنگ کر کے اسے برسٹ کیا، گاڑی رکنے پر ملزمان نے قیدی وین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں فقیر شمکزئی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق قیدی وین کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور گاڑی پر متعدد گولیوں کے نشانات پائے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے