کوہلو، کوہ جانداران کے جنگلات پھر آگ کی لپیٹ میں، شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے، مقامی ذرائع

کوہلو (رپورٹ: نذر بلوچ قلندرانی) کوہ سلیمان کے مشہور پہاڑ کوہ جاندران ایک دفعہ پھر سے شدید آگ کی لپیٹ میں ہے، مقامی ذرائع کے مطابق آگ کے شعلے اور دھواں دن کے اوقات میں بھی دور دور تک دکھائی دے رہا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق کوہ جاندران میں لگی آگ کے باعث نہ صرف درخت بلکہ جنگی حیات بھی شدید خطرے میں ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی ناقص کارکردگی کے باعث کوہلو میں اکثر اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات فوری طور پر آگ پر قابو پانے کے لیے کام شروع کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے