امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور پہلے دور کے مقابلے میں زیادہ مثبت رہا، آگے کا راستہ واضح ہے ، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور پہلے دور کے مقابلے میں زیادہ مثبت رہا۔انھوں نے کہا کہ اس دور میںبات چیت کافی سنجیدہ تھی اور زیادہ تعمیری ماحول تھا اور’مختلف خیالات پیش کیے گئے اور ان پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہرہنما اصولوں پر کلی اتفاق ہوا ہے، اور ان اصولوں کی بنیاد پر ہم ایک متن لکھنا شروع کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ کام فوری طور پر مکمل نہیں ہوگا، لیکن ایران اسے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ البتہ اگلے دور کے لیے کوئی مخصوص وقت طے نہیں ہوا اور فیصلہ ہوا کہ ایک ممکنہ معاہدے کے متن پر کام کریں، پھر ایسے متن کا تبادلہ کریں اور پھر تیسرے دور کے لیے تاریخ مقرر کریں۔عباس عراقچی نے کہا کہ مجموعی طور پر مذاکرات کے اس دور میںپچھلے سیشن کے مقابلے میں اچھی پیش رفت ہوئی، اور اب ہمارے پاس آگے کا راستہ واضح ہے جو کہ مثبت ہے۔‘


