کراچی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل اے بشیر زیب گروپ کے چار دہشت گرد مارے گئے، سی ٹی ڈی

ویب ڈیسک : سندھ پولیس کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ کراچی میں میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بشیر زیب گروپ سے تعلق رکھنے والے چارر دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کیپٹن اظفر مہیسر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں واقع ایک گھر پر چھاپا مارا تو وہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوااس فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے دو جوان زحمی ہوئے، دو دہشت گرد فرار ہو گئے جبکہ تین دہشت گرد جنھیں نشاندہی کے لیے لیکر گئے تھے وہ زخمی ہو گئے زخمی ملزمان کو ہسپتال لیکر جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہلاک ہو گئے جبکہ گھر کے اندر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔ڈی آئی جی اظفر مہیسر کے مطابق گھر کے اندر سے پولیس کو کچھ دھماکہ خیز مواد، ایک ایس ایم جی اور پانچ دستی بم بھی ملے ہیں جبکہ گھر کو مزید تلاشی کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی مہیسر کے مطابق ہلاک ہونے والے چوتھے ملزم کی شناخت کے لیے اس کے فنگر پرنٹس لیے گئے ہیں اور تمام ملزمان کا تعلق بی ایل اے کے بشیر زیب گروپ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں