ترک ریاستوں کی تنظیم او ٹی ایس کا اجلاس، پاکستان افغانستان کشیدگی پر تبادلہ خیال
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ او ٹی ایس میٹنگ میں افغانستان پاکستان کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا کہنا ہے کہ ترک ریاستوں کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ چونکہ ترک ریاستوں کی تنظیم کے بعض رکن ممالک کی سرحدیں افغانستان کے ساتھ ملتی ہیں، اس لیے خطے میں امن و استحکام بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ افغانستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات برقرار رکھے گا۔
Load/Hide Comments


