خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے زیادہ پاکستان میں ریکارڈ، پیٹرول1.15 ڈالر فی لیٹر کے برابر ہے، وزارت پیٹرولیم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے زیادہ پاکستان میں ریکارڈ کی گئیں۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 1.15 ڈالر فی لیٹر کے برابر ہے، بھارت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.03 ڈالرکے برابر ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم نے بتایاکہ سری لنکا میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 94 سینٹ اور بنگلادیش میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95 سینٹ ہے۔ گزشتہ دنوں حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا اور پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کیا۔ ملک میں پیٹرول 321 روپے 17پیسے اور ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں