ایران میں جنگ اور افغانستان و پاکستان کے مابین جھڑپیں پورے خطے کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، قطر وزیر خارجہ

ویب ڈیسک : قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اسکائی نیوز کی میزبان یلدا حکیم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے حل کے لیے سفارت کاری اور مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ اور افغانستان و پاکستان کے درمیان جھڑپیں پورے خطے کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر، ترکی اور سعودی عرب اس سے قبل افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی کوشش کر چکے ہیں، تاہم بدقسمتی سے ان کوششوں کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آ سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں