جنگ بندی برقرار ہے، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کررہے ہیں، ایران اب تیل نہیں بیچ سکے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ بندی برقرار ہے، ناکہ بندی کر رہے ہیں، ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکے گا، وہ ایٹمی ہتھیار بھی نہیں بنا سکتا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت بہت بری صورتحال میں ہے، اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایران مذاکرات میں واپس آتا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی پیش گوئی ہے کہ ایرانی واپس آئیں گے اور وہ سب کچھ دیں گے جو امریکا مانگ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں