وکلاءکو بہتر سہولیات کی فراہمی سے نظام انصاف کو مزید موثر بنایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے پاکستان بار کونسل اور بلوچستان بار کونسل کے اراکین کے مشترکہ وفد کی ملاقات۔ وکلاءبرادری کو درپیش مسائل اور فلاح و بہبود کے لیے جاری و مجوزہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال، وکلاءکے علاج و معالجہ اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے میڈیکل کوریج کی منظوری، بلدیہ پلازہ میں رعایتی بنیادوں پر وکلاءکے لیے چیمبرز کی فراہمی پر اتفاق ہوا۔ وکلاءکی سہولت کے لیے پنک اسکوٹیز، شٹل کارٹس، بسوں اور پنک وین کی فراہمی کے اقدامات اورڈیجیٹل لائبریری اور لائر ویلفیئر ہاﺅسنگ اسکیم کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وکلاءکی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وکلاءکو بہتر سہولیات کی فراہمی سے نظام انصاف کو مزید موثر بنایا جاسکتا ہے۔ وکلاءکے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکومت وکلاءبرادری کے ساتھ ملکر فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھائے گی۔ وکلاءکے لیے شروع کیے گئے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔ ملاقات میں پاکستان بار کونسل کے رکن منیر احمد کاکڑ، بلوچستان بار کونسل کے اراکین نادر چھلگری، ایاز مندوخیل، نجیب کاکڑ اور افضل حریفال شامل، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور سیکرٹری قانون ڈاکٹر پرویز نوشیروانی اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد فریدون خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں