جمعیت کا کوئی رکن وزیراعلیٰ ہاﺅس یا سرکاری تقاریب میں نہیں جائیگا، بلوچستان حکومت نے ہماری ریڈ لائین پر ہاتھ ڈالا، اب کھلی جنگ ہوگی، مولانا واسع
کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت کا بلوچستان حکومت کے تمام سرکاری پروگراموں، وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے اور ملاقاتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ کوئی بھی رکن وزیراعلیٰ ہاﺅس یا سرکاری تقاریب میں نہیں جائیگا۔ جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کی پریس کانفرنس، مدارس رجسٹریشن پر تنازعہ کھڑا۔ مولانا واسع نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ہماری ریڈ لائین پر ہاتھ ڈالا ہے، اب کھلی جنگ ہوگی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی خود کو بہادر کہتے ہیں تو سن لیں ہم بھی تیار ہیں۔ سرفراز بگٹی نے 2 تاریخ تک معافی نہ مانگی تو فیصلے سڑکوں پر ہونگے۔ بلوچستان میں بغیر قانون پاس کئے مدارس کو دھمکیاں دی جارہی ہے۔ 2 تاریخ کو پارٹی اجلاس میں مدارس ایکٹ اور مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر تحریک کا اعلان کیا جائیگا۔
Load/Hide Comments


