وائٹ ہاﺅس میں فائرنگ مجھے ایران کیخلاف جنگ لڑنے اور جیتنے سے نہیں روک سکتی، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس حملہ کے بعد کہا ہے کہ وائٹ ہاﺅس میں فائرنگ مجھے ایران کے خلاف جنگ لڑنے اور جیتنے سے نہیں روک سکتی ہے، اگرچہ میرے خیال میں اس فائرنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں۔ وائٹ ہاﺅس میں میڈیا بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”یہ واقعہ مجھے ایران میں جنگ جیتنے سے نہیں روک سکتا، میرے خیال میں اس کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگرچہ اس امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔“ امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یہ پاگل لوگ ہیں اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے، مشتبہ شخص کے پاس بہت سے ہتھیار تھے، سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی، مشتبہ شخص نے سیکورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔
Load/Hide Comments


