ایرانی جہاز عملے کے 15 ارکان کو ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا، ڈی سی گوادر کی تصدیق

گوادر (ویب ڈیسک) گوادر کے ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بحری جہاز توسکا کے عملے کے 15 ارکان کو ایران منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق ایرانی جہاز عملے کے 15ارکان کو بلوچستان کے سرحدی ضلع گوادر میں گبد رمیدان کراسنگ پوائنٹ سے ایرانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ مکران ڈویژن کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران بحری جہاز کے عملے کے 15ارکان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گبد رمیدان کراسنگ پوائنٹ پہنچایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سخت سیکورٹی میں ایف سی کے حکام نے انہیں ایران کے سرحدی علاقے چاہ بہار میں نگور کے علاقے کے ایرانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس حوالے سے معلومات نہیں کہ توسکا کے عملے کے باقی افراد کہاں ہیں اور انھیں ان 15 افراد کے ساتھ کیوں حوالے نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں