امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ناجائز، فریقین کو براہ راست مذاکرات کرنا ہوں گے، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کیخلاف فوجی کارروائیوں کو ناجائز قرار دیا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اس وقت ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور خطے میں استحکام لانے کے لیے مکمل جنگ بندی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور اس بات پر زور دیا کہ فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
Load/Hide Comments


