کسٹمز گودام میں لگی آگ پر ابتدائی طور پر قابو پا لیا گیا، زخمیوں کی تعداد 50، کوئٹہ کراچی شاہراہ کھول دی گئی، پی ڈی ایم اے
کوئٹہ (این این آئی) مستونگ کے علاقے لک پاس کسٹمز گودام میں لگنے والی آگ پر ابتدائی طور پر قابو پا لیا گیا جبکہ زخمیوں کی تعداد 50ہوگئی ۔محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق لک پاس پر کسٹمز کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاہے رات بھر پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ آگ بجھانے میں مصروف رہیں، آگ پر قابو پانے کے بعد کسٹمز گودام کے سامنے بند کوئٹہ کراچی ہائی وے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے ۔حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں30 ریسکیورز، 13 ایمبولینسز اور 4 فائر ٹرکس نے حصہ لیاگودام میں ایل پی جی، ایندھن اور کیمیکلز کی موجودگی کے باعث صورتحال خطرناک رہی، اس دوران ایل پی جی باو¿زر دھماکے میں ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی سی مستونگ، ونگ کمانڈر ایف سی اور اے سی سریاب بھی معمولی زخمی ہوئے، دوسری جانب آگ لگنے کے باعث زخمیوں کی تعداد 50 ہوگئی، شیخ زید اسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا، 40 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، سول اسپتال کے برن یونٹ میں 29 زخمی زیر علاج ہیںاسپتال ذرائع کے مطابق زیر علاج زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ادھر متعلقہ حکام نے آگ لگنے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔


