کنٹانی میں فائرنگ دہشت گردوں کی کارروائی ہے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، ترجمان کوسٹ گارڈز

کوئٹہ(یو این اے ) کوسٹ گارڈزکے ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کا ہمیشہ سے مقامی آبادی، خصوصا ماہی گیروں اور مزدور طبقے کے ساتھ احترام، اعتماد اور باہمی تعاون کا تعلق رہا ہے آج کنٹانی ٹرانسپورٹ ایریا میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہل کاروں اور عام شہریوں کے اوپر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی،جس میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکار محفوظ رہے لیکن کچھ شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ عام عوام کو گمراہ کرنے کے لیے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی طرف سے اس واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ ذرائع پر بے بنیاد خبریں اور پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد عوام اور ادارے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا ہے پاکستان کوسٹ گارڈز اس پروپیگنڈا کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں