چاغی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل ، دو زخمی
چاغی(نامہ نگار) چاغی میں محمد حسنی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں میں تصادم، ایک شخص جانبحق ایک شخص شدید زخمی تفصیلات کے مطابق چاغی میں محمد حسنی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں لیوارزئی اور عیدوزئی کے درمیان تصادم سے اللہ نور لیوارزئی جان بحق ہوئے جبکہ سردار زادہ ہمایوں لیوارزئی شدید زخمی ہوئے اطلاعات کے مطابق آج صبح پیشک کے ایریا میں نامعلوم مسلح ڈاکووں کے فائرنگ سے ہمایوں لیوارزئی شدید زخمی ہوئے تھے چاغی کلی سید طاہر شاہ میں دونوں گروہوں کے مسلح افراد مورچہ بند رہے ہیں اور شدید فائرنگ ہوئی اس دوران لیوارزئی قبیلے کے اللہ نور لیوارزئی جان بحق ہوئے چاغی ایف سی کے جوان ، ڈی ایس پی عابد شیرزئی اور ایس ایچ او عبدالستار سمالانی چاغی نے بروقت میں کاروائی کرکے محمد حسنی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں لیوارزئی اور عیدوزئی کے درمیان جنگ بندی کے کردار ادا کئیے اس دوران چاغی پولیس فورس نے 5 افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی برآمد کردئیے


